حضرتبل:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیئر رہنما اور حضرتبل اسمبلی حلقے کی پارٹی امیدوار آسیہ نقاش نے کہا کہ اس وقت ایک ہی دن میں 16 پولیس تھانے جلائے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی وزیر اعلی کی جانب سے پولیس کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے صرف پیلٹ وغیرہ کا استعمال کریں نہ کہ گولی کا۔
انہوں نے کہا کہ "دودھ ٹافی ریماکس" محبوبہ مفتی نے اس وقت کے حالات کے تناظر میں دیا لیکن اس کے پس پردہ اصل حقائق وہ پریس کانفرنس میں نہیں کہی سکتی تھی۔ ان باتوں کا اظہار آسیہ نقاش نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2016 میں شورش کے دوران محبوبہ مفتی کا "دودھ ٹافی ریمارک" اس وقت سامنے آیا تھا جب جنوبی کشمیر میں 16 پولیس تھانے جلائے گئے تھے۔ ایسے میں ہجوم کو منتشر کرنے کی خاطر وزیر اعلی نے گولی کے بجائے پیلٹ چلانے کی ہدایت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تھانوں میں حملے کیے جانے کے بعد بھی اتنی زیادہ ہلاکتیں نہیں ہوئی تھی۔آسیہ نقاش نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران میں خود ان نوجوانوں سے "دودھ ٹافی کے ریماکس" پر بات کرتی ہوں جو کہ محبوبہ مفتی کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔
حلقہ انتخاب حضرتبل میں مقابلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کسی انتخابی مقابلے کو آسان نہیں لیا ہے۔ اس نشست پر پی ڈی پی کے روایتی حریف نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہمیشہ مقابلہ رہا اور ہم نے اس مقابلے کو چلینج کے طور لیتے ہوئے جیت بھی درج کی ہے۔ ایسے میں توقع ہے اس مرتبہ بھی لوگ پی ڈی پی پر اپنا اعتماد ظاہر کریں گے۔