سرینگر: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سرینگر نے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ کے آڈیٹوریم میں جولائی 2024 کے سیشن کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ایچ رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران اگنو کے ریجنل ڈائریکٹر سرینگر اے ایچ رضوی، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبداللہ، کوآرڈینیٹر اگنو پلوامہ عبدالمنان گل، اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر اگنو پلوامہ ڈاکٹر وسیم راجہ موجود تھے۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی مختلف قسم کے تعلیمی پروگرام انعقاد کرکے تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے جو ملک کے تعلیمی نظام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے زریعہ تعلیم حاصل کرنے والوں بچوں کے لیے بیداری پروگرام کا بنیادی مقصد اگنو میں داخلہ لینے کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔ تاکہ ان کے تدریسی عمل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔