اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میں سوپور کی ترقی اور مظلوموں کی آواز بننے کا خواہشمند: اعجاز گرو - Assembly Election 2024

اعجاز گرو نے سوپور میں کہا کہ میں یہاں پر لوگوں کی آواز بننا چاہتا ہوں، میں یہاں کی ترقی چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر لوگوں نے گندی سیاست کی اور عوام سے جھوٹ بولا۔ مگر میں یہاں پر سب کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور شہر کی ترقی کروں گا۔

میں مظلوموں کی آواز بننا چاہتا ہوں:اعجاز گرو
میں مظلوموں کی آواز بننا چاہتا ہوں:اعجاز گرو (Etv Bharat)

میں مظلوموں کی آواز بننا چاہتا ہوں:اعجاز گرو (ETV Bharat)

سوپور: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کریں تو اس وقت ضلع بارہمولہ کے تمام علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے کافی زور لگا رہے ہیں۔

اس ضمن میں سوپور حلقے کے ایک آزاد امیدوار اعجاز احمد گرو (افضل گرو کے بڑے بھائی) نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسمبلی انتخابات کی مہم اپنے گاؤں سے شروع کر رہا ہوں۔ اسی گاؤں میں میرا بھائی افضل گرو بھی یہیں رہتا تھا۔ یہاں پر سیاست تو ہوئی ہے مگر ترقی نہیں ہوئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہاں کی ترقی ہو۔

اعجاز گرو نے کہا کہ میں ایک مظلوم ہوں اور جموں و کشمیر کی عوام بھی مظلوم ہے اور میں اپنے لوگوں کے لیے نکلا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی افضل گرو کی سوچ الگ تھی اور میری سوچ الگ ہے۔ لیکن آخر کار وہ میرا چھوٹا بھائی ہی تھا۔میں نے گزشتہ سالوں سے دیکھا ہے کہ جو بھی سیاست دان ہے اس نے افضل گرو پر سیاست کی لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں میں کسی بھی انتخابی ریلی میں اپنے بھائی افضل گرو کا نام نہیں لیتا ہوں کیونکہ میں دوسرے سیاست دانوں کی طرح نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وقت کے حکمرانوں نے استحصال کیا ہے اور لوگوں کو صرف جھوٹ بولا ہے لیکن اب وقت بدل گیا اور لوگوں کو سب معلوم ہوچکا ہے۔

اعجاز گرو نے کہا کہ سرکار کو اب کشمیر کے حالات بدلنا چاہئے۔ اگر کشمیر میں امن لوٹانا ہے تو ہم سب کو مل کر اس کے لیے کام کرنا ہوگا اور سرکار سے بات کرنی ہوگی تبھی جاکر ہم کسی نتیجے پر پونچ سکتے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details