اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امت شاہ کا جموں میں ریلی سے خطاب: کہا جموں و کشمیر میں کانگریس اور این سی کبھی حکومت نہیں بنا سکتے - Amit Shah in Jammu

Amit Shah Jammu Visit: وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں آج وہ جموں میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔

Home minister Amit Shah to address public rally in Jammu
وزیر داخلہ امت شاہ جموں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے (PTI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 12:00 PM IST

جموں:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی مہم کا آغاز آج جموں سے کیا. شاہ نے جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز علاقے کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران انتخابات کے لیے پارٹی کا منشور جاری کیا۔ شاہ کا جموں و کشمیر کا دورہ بی جے پی کے لیے بہت اہم ہو گیا ہے کیونکہ پارٹی کے مختلف رہنما احتجاج کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر تنظیم چھوڑ رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جہاں انہوں نے کہا ہے کہ "...یہاں ایک افواہ ہے کہ نیشنل کانفرنس حکومت بنانے جا رہی ہے۔ میں چھوٹی عمر سے ہی انتخابی اعداد و شمار کا طالب علم ہوں اور میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ جموں و کشمیر میں کانگریس اور فاروق عبداللہ کبھی حکومت نہیں بنا سکتے۔

قبل ازیں جموں و کشمیر انتخابات کے لیے بی جے پی کی مہم کو ابتدائی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد، پارٹی نے چند ہی گھنٹوں کے اندر تجربہ کار اراکین کے احتجاج کی وجہ سے اسے واپس لے لیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی گئی، جس میں 18 ستمبر کو پہلے مرحلے میں ووٹ کیے جانے والی 24 اسمبلی نشستوں میں سے 16 کا احاطہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کیا - BJP Manifesto for JK


اس سے قبل جاری کی گئی فہرست، جس میں ووٹنگ کے تینوں مراحل میں 44 امیدوار شامل تھے، بی جے پی نے 27 اگست کو اپنی تیسری اور 2 ستمبر کو چوتھی فہرست بھی جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات تین مرحلوں میں شیڈول ہیں، جو 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ جب کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details