پلوامہ:جہاں وادی بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلالہ جاری ہے، وہی ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں میں 4 سے 5 انچ تک برفباری جمع ہوئی ہے اور ابھی بھی برفباری جاری ہے جبکہ ضلع کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہیں۔
جہاں اس برفباری کو زراعت شعبہ کے لئے نیک شگون کے طور مانا جارہا ہے اور کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام لوگ کافی خوش نظر آرہے ہے، تاہم کسانوں کی جانب سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ وادی بھر میں مزید برفباری ہوگی۔
ضلع پلوامہ کے سنگروانی علاقے جو کہ ضلع کا بالائی علاقے میں سے ایک ہے میں برفباری کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم امسال ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی علاقے میں انتظامات کئے تھے جس کے لئے عوام نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سلسلے میں مظفر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس وقت تقریباً 2 سے 3 فٹ تک برفباری جمع ہے لیکن پچھلے کئی سالوں سے برفباری کم ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب برفباری ہوئی اور امید ہے کہ مزید برفباری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے علاقے میں پہلی سے سبھی انتظامات مکمل رکھے تھے جس کے لئے انہوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، مقامی آبادی میں خوشی - محکمہ موسمیات کشمیر
Snowfall in Kashmir محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز سے برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 21 فروری کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
پلوامہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، مقامی آبادی میں خوشی
Published : Feb 19, 2024, 5:23 PM IST
مزید پڑھیں:کشمیر میں بارشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری
وہیں دانش احمد نامی ایک مقامی باشندے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے علاقے میں سڑک رابطہ ،بجلی ،پانی اور دیگر چیزیں مہیاء رکھی ہیں۔انہوں نے کہا برفباری زراعت شعبہ کے بہت ہی ضروری ہے اس سے ہمارے میوہ جات اور دیگر فصل کی کالوٹی بہتر ہوتے ہیں۔