رامبن(جموں و کشمیر):جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس کے مقام پر کیچڑ اور ملبہ ہٹانے کے لیے حکام نے ٹریفک کو آمدورفت بحال رکھنے کے لیے کشادگی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران دونوں طرف کی ٹریفک کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا، جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف میں زبردست جام لگ گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رامبن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام
Traffic Jam In Srinagar Jammu Highway وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر– جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز دو طرفہ ٹریفک کی مشروط نقل و حمل بحال کر دی گئی، تاہم مختلف علاقوں میں سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک جام لگ گیا۔
Published : Feb 24, 2024, 3:57 PM IST
ڈھلواس سمیت شاہراہ کے کئی مقامات پر شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے اور ٹریفک کو نکالنے کے لیے حکام ایک ایک جانب سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک آمدورفت سست رفتار کا شکار ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ ڈھلواس کی پسی میں سڑک پر ملبہ گر آیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سڑک مزید تنگ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے ملبہ اٹھانے اور سڑک کی کشادگی کے لیے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو کام پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کی ٹریفک کو روک کر وقفہ لیا گیا ہے اور جلد ہی یہاں ٹریفک بحال کی جائے گی۔
اس دوران ناشری سے رامسو کے سیکٹر میں شاہراہ کے چند ایک مقامات پر صبح سے ہی ٹریفک جام لگا ہوا ہے اور گاڑیاں سست رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں۔دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے جب کہ سنتھن – کشتواڑ روڈ بھی ہنوز بند ہے۔
مزید پڑھیں:جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال
قابل ذکر ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے، وہیں چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگتی ہیں۔