اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری شروع - برفباری کشمیر

Snowfall Kashmir وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ادھر ٹریفک حکام نے برف باری کے باعث سرینگر – لیہہ شاہراہ، بانڈی پورہ – گریز روڈ اننت ناگ کشتواڑ روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

heavy-snowfall-starts-in-upper-reaches-in-kashmir
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری شروع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 5:19 PM IST

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری شروع

شوپیاں:محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں اتوار کے روز برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے۔ سیاحتی مقامی پیر کی گلی، دبجن گلمرگ سمیت وادی گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی ہوئی ہے، وہیں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی ہے۔

ادھر ٹریفک حکام کے مطابق برف باری کے باعث سری نگر – لیہہ شاہراہ، بانڈی پورہ – گریز روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ مغل روڈ اور بھدرواہ – چمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ ادھر ضلع شوپیاں کے ہیرپوہ علاقے میں برفباری سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی، بلکہ غیر ریاستی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہوگئی۔ضلع کے ہیرپوہ علاقے میں ہوئی برفباری سے مقامی و غیر ریاستی سیاح کافی لطف اندوز ہوئے ہیں۔غیر ریاستی سیاحوں کے مطابق برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے ۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کشمیر آنا ایک الگ ہی مزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوئے جب انہوں نے پہلی بار برف کو گرتے ہوئے دیکھا۔
مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے، گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details