سرینگر: چیف سکریٹری اتل ڈلو نے15 اگست سے قبل جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور ملک گیر سطح پر وضع کردہ ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لیے سول انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے سینیئر افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی۔ انہوں نے اسکول ایجوکیشن محکمے پر زور دیا کہ وہ صبح اسمبلیوں میں قومی ترانہ گانا ایک باقاعدہ معاملہ بنائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محکمہ کے لیے مقرر کردہ دیگر مشورے والی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس کی پیش رفت کی نگرانی کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
"ہر گھر ترنگا" مہم کو کامیاب بنایا جائے: چیف سکریٹری - Har Ghar Taranga campaign - HAR GHAR TARANGA CAMPAIGN
ملک بھر میں 15 اگسٹ کو یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جس میں ترنگا کو لہرایا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
Published : Aug 6, 2024, 6:16 PM IST
چیف سیکرٹری نے اس موقع پر پورے جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کے ہموار انعقاد کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صوبائی کمشنروں اور سبھی اضلاع کے لیے ڈپٹی کمشنر صاحبان سے پنڈال کی دستیابی، ٹریفک اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے ہر گھر ترنگا مہم کو پورے جموں وکشمیر میں کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کرنے پر زور دیا۔ ایسے میں محکمہ ثقافت کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس مہم کو کامیاب بنائے کے لیے محکمہ نے ایک ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سطح پر ترنگا یاترا کی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔