سرینگر : حج 2025 کے لیے خواہشند عازمین سے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13 اگست 2024 سے آن لائن حج درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ایسے میں آن لائن طریقے سے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ رواں ماہ 9 ستمبر مقرر ہے۔ اس ضمن میں حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج پالیسی اور گائیڈ لائن کے تحت خواہشمند عازمین حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommitte.gov.in پر دے سکتے ہیں۔ تاہم آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 ستمبر ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
حج 2025: درخواستیں آن لائن جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 ستمبر - Haj 2025
حج 2025 کے لیے درخواست فارم داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خواہشمند عازمین 9 ستمبر تک آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے حج 2025 کے لیے بھارت کو 1.75 لاکھ سے زیادہ کا کوٹہ مختص کیا ہے۔
Published : Sep 6, 2024, 12:00 PM IST
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: عازمین حج 2025 کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور حج فیس میں کمی کا مطالبہ - Haj pilgrims 2025
لہذا حتمی تاریخ سے قبل ہی وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔درخواست دہنگان کے پاس مشین ریڈایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیے ۔ جوکہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور کم از کم اس کا معیار 25 جنوری 2026 ہو۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس جموں وکشمیر کے 7 ہزار سے زائد عازمین حج نے فریضہ حج انجام دیا۔ جس میں کئی بغیر محرم کی خواتین بھی موجود تھی۔ وہیں اس مرتبہ سعودی عرب میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی عازمین بھی فریضہ حج انجام دینے کے دوران فوت ہوئے۔