جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعہ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشتواڑ ڈوڈہ علاقہ کا پڑوسی ضلع ہے جہاں وزیر اعظم کل (ہفتہ) کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔
اے ڈی جی پی جموں آنند جین نے کہا کہ 'سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیموں اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کے درمیان پنگنل دگڈہ جنگلاتی علاقہ، پولیس اسٹیشن چھترو، ضلع کشتواڑ کے دائرہ اختیار میں نائیڈگھم گاؤں کے بالائی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔ اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر عسکریت پسندی مخالف آپریشن شروع کیا۔ علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔