اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شری امرناتھ جی یاترا کو بالتال اور ننوان بیس کیمپوں سے روانہ کیا - Amarnath Yatra 2024

52 روزہ شری امرناتھ جی یاترا کو آج صبح بالتال اور ننوان بیس کیمپوں سے سول و پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے ہری جھنڈی دکھا کر رسمی طور پر روانہ کیا گیا۔

شری امرناتھ جی یاترا کو بالتال اور ننوان بیس کیمپوں سے روانہ کیا
شری امرناتھ جی یاترا کو بالتال اور ننوان بیس کیمپوں سے روانہ کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:47 PM IST

گاندربل:حکام نے بتایا کہ بالتل بیس کیمپ سے اب تک تقریباً 4445 یاتریوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 3000 سے زیادہ یاتریوں نے پہلگام کے ننون بیس کیمپ سے گھپا کی طرف اپنا سفر شروع کیا ہے۔ یاترا کو ڈی سی اور ایس ایس پی اننت ناگ نے ننوان بیس کیمپ کی طرف سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔بالتل کی طرف سے یاترا کو ڈی سی اور ایس ایس پی گاندربل نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

شری امرناتھ جی یاترا کو بالتال اور ننوان بیس کیمپوں سے روانہ کیا (etv bharat)

اس دوران یاتریوں جنہوں نے نمایندے کے ساتھ بات کی بڈے ہی جوش و خروش اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے۔ جبکہ کچھ یاتری جو پہلی بار یاترا کےلۓ آۓ تھا نے اپنا تجربہ سیکورٹی اور انتظامات کو لے کر بیان کیا۔ وہیں 4416 یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ بھی یاتری نواس جموں سے وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روایتی طور امرناتھ یاتریوں کا پہلا دستہ پہلگام سے گھپا کی جانب روانہ

یہ یاتری کل صبح گھپا کی طرف پیدل سفر کرنے سے پہلے بالتال یا ننوان میں اپنے مختص بیس کیمپ میں ایک رات گزاریں گے۔ دریں اثنا، بورڈنگ، قیام اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔جے کے انتظامیہ نے سری نگر جموں قومی شاہراہ اور وادی کے اندر دو بیس کیمپوں کی طرف جانے والے راستوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details