اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تمام سرکاری ملازمین کو یوم آزادی کی مرکزی تقریبات میں شرکت کا حکم - Independence Day celebrations - INDEPENDENCE DAY CELEBRATIONS

Govt employees asked to attend I-Day celebrations جموں و کشمیر حکومت نے سرینگر اور جموں میں تعینات تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے طور پر بخشی اسٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 11:02 AM IST

Updated : Aug 6, 2024, 8:58 AM IST

سرینگر: تمام سرکاری ملازمین جو کہ سرینگر اور جموں میں تعینات ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کے حصے کے طور پر بخشی اسٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں 15 اگست کو یوم آزادی کی مرکزی تقریبات میں شرکت کرنے کو یقینی بنائیں۔اس حوالے سے باضابط طور ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملازم کی غیر حاضری صرف اپنے اعلی افسر کی پیشگی اجازت کے ساتھ ہی جائز ہوگی۔حکم نامے میں تمام انتظامی سیکرٹری، محکموں کے سربراہان، منیجنگ ڈائریکٹرز ،چیف ایگزیکٹیوز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے سرینگر اور جموں میں تعینات تمام افسران اپنے متعلقہ مقامات پر تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

ملک بھر میں 15 اگست کو یوم آزادی کا جشن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کو جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کشمیر صوبے میں 15 اگست کو یوم آزادی کی مرکزی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم منعقد ہونے جارہی ہے جہاں جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا قومی پرچم لہرائے گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لے گے۔ ادھر صوبہ جموں میں اسی طرح کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

Last Updated : Aug 6, 2024, 8:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details