اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری

پنچایت راج کے وزیر راج محمد اعجاز نے جموں و کشمیر کے لیے 500 نئے پنچایت گھروں کو منظوری دے دی۔

جموں و کشمیر میں 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری
جموں و کشمیر میں 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2024, 10:55 PM IST

پلوامہ : دیہی ترقیات اور پنچایت راج جموں و کشمیر محکمہ کے سکریٹری محمد اعجاز اسد نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ سکریٹری نے اپنے ضلع کے دورے کے دوران محکمہ دیہی ترقیات اور پنچایت راج پلوامہ کے ملازمین اور افسران کی محکمہ کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ میں سیکرٹری دیہی ترقیات و پنچایت راج محمد اعجاز اسد، ڈائریکٹر دیہی ترقیات محکمہ شبیر حسین بٹ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، اے سی ڈی پلوامہ پیرزادہ فرحت اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

جائزہ میٹنگ کا بنیادی مقصد ضلع پلوامہ میں محکمہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا اور محکمہ کی مختلف اسکیموں کی سیچوریشن کو جانچنا تھا۔ جائزہ میٹنگ کے دوران سکریٹری نے ضلع کی مجموعی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ضلع میں محکمہ کی اسکیموں کی صدفصدی ہونے پر توجہ دی۔ سیکرٹری محمد اعجاز اسد نے کہا کہ پنچایت راج کی وزارت نے جموں و کشمیر کے لیے 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری دی ہے اور جلد ہی جموں و کشمیر کے مختلف پنچایت دیہاتوں میں قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Panchayat Ghars in Kashmir Dilapidated کشمیر میں بیشتر پنچایت گھر خستہ


انہوں نے کہا جموں وکشمیر میں ملک کے باقی ریاستوں کے مقابلے میں صاف صفائی کے حوالے سے بہت اچھی اقدامات اٹھائے گئی ہے اور جموں وکشمیر میں دیہی ترقی کے محمکہ کی جانب سے کئی منصوبوں کو انجام دیا گیا ہے جبکہ ان پر مزید کام کیا جائے گا تاکہ ان کو فعال بنایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details