پلوامہ: خواتین ڈگری کالج پلوامہ کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں محمد اشرف شاہ کنسلٹنٹ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کشمیر یونیورسٹی، پرنسپل گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج پلوامہ ڈاکٹر یاسمین فاروق خان اور دیگر سینئر فیسیلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں آگاہی پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے جموں و کشمیر میں تعلیمی ماحول مکمل طور پر تبدیل ہو رہا ہے۔ اس موقعے پر مہمان مقرر نے قومی تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے عنوان پر روشنی ڈالی۔
اس موقعے پر کئی کالج بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ کے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچیوں کا اندراج خواتین کالج میں کرائیں تاکہ وہ اپنے تعلیم بلا خلل حاصل کر سکیں۔ جب کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے بچیوں کو تحفظ دیا جارہا ہے۔