جموں (جموں کشمیر) :ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے سابق ایم ایل اے جی ایم سروری کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ادھم پور- ڈوڈہ نشست کے لیے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔ ڈی پی اے پی سربراہ غلام نبی آزاد نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ادھم پور ڈوڈہ پارلیمنٹ نشست کے لیے سروروی کے نام کا اعلان کیا۔
ریلی سے خطاب کے دوران غلام نبی آزاد نے کہا: ’’یہ میرا ارادہ ہے اور میں دوسروں کے ساتھ اس پر بات کروں گا کہ جی ایم سروری الیکشن لڑیں۔ وہ سب سے سینئر لیڈر اور چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور ہماری پارٹی کے وائس چیئرپرسن بھی ہے۔‘‘ ریلی کے بعد ڈی پی اے پی نے ایک پریس بیان کے علاوہ پارٹی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر سروری کے نام کا اعلان بھی کیا۔ پارٹی نے سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا: ’’ڈی پی اے پی کے چیئرپرسن غلام نبی آزاد نے جی ایم سروری کو لوک سبھا انتخابات میں ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے لے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔‘‘