اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل واٹر ایوارڈز 2024: گاندربل بہتریں ضلع کے اعزاز سے سرفراز

پانچویں نیشنل واٹر ایورڈ 2024 میں صدر جمہوریہ نے جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کو بہترین ضلع کے اعزاز سے سرفراز کیا۔

نیشنل واٹر ایوارڈز میں گاندربل کو ملا بہتریں ضلع کا اعزاز
نیشنل واٹر ایوارڈز میں گاندربل کو ملا بہتریں ضلع کا اعزاز (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل پانچویں نیشنل واٹر ایوارڈز میں بہتریں ضلع کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں سال 2023 کے پانچویں نیشنل واٹر ایوارڈ تقسیم کیے۔ پانی کے تحفظ اور انتظام کے شعبے میں مثالی کارکردگی کے لیے یہ ایوارڈز 09 زمروں میں 38 فاتحین کو دیے گئے۔ فاتحین کو ایک توصیفی سند اور ٹرافی کے ساتھ ساتھ مخصوص زمروں میں نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کا آغاز روایتی 'جل کلش' تقریب سے ہوا۔

اس موقع پر گاندربل کو نیشنل واٹر ایوارڈز 2023 میں بہترین ضلع کے طور پر منتخب کیا گیا اور اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ گاندربل کی پائیدار آبی وسائل کے انتظام میں شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا ہے۔ اس سمت میں ضلع کی کامیابیاں پانی کے وسائل اور تحفظ کے لیے مقامی حکام، کمیونٹیز اور اسٹیک ہولڈرز کے مشترکہ اقدامات اور باہمی تال میل کا نتیجہ ہیں۔


اس موقعے پر صدر جمہوریہ نے خطاب کرتے ہوئے فاتحین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے تحفظ اور انتظام میں ان کا تعاون غیر معمولی ہے اور آنے والی نسلوں کے سامنے ملک کی ترقی کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔ دروپدی مرمو نے جل شکتی کی وزارت کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں خاص طور پر جل جیون مشن کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں 67 شخصیات پدم ایوارڈز سے سرفراز

جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں مزمل بھٹ کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا

انہوں نے اس اسکیم کے موثر نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر ایک شہری کا حق ہے۔ صدر نے کہا کہ عام لوگوں اور حکومت کی اجتماعی کوششوں سے ملک میں پانی کے تحفظ کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details