اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے گنڈ میں ایک منشیات فروش گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف گاندربل پولیس کی کاروائی میں تیزی آئی ہے۔ گنڈ میں ایک منشیات فروش ممنوعه مواد سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔

گاندربل کے گنڈ میں ایک منشیات فروش گرفتار
گاندربل کے گنڈ میں ایک منشیات فروش گرفتار (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

گاندربل:گاندربل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی میں سرعت لاتے ہوئے ایک منشیات فروش کو نشیلی اشیا سمیت دھر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولس تھانہ گنڈ کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ گنڈ کا رہائشی شمیم احمد کھٹانہ نے اپنے رہائشی مکان میں ممنوعہ چیز چھپائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ایک ایف آئی آر 2024/53 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گنڈ میں درج کی۔ اور پولیس اسٹیشن گنڈ کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اور آزاد گواہوں کے ساتھ مل کر ملزم کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔

تلاشی کے دوران 08 کلوگرام بھنگ پتری برآمد ہوئی، جسے ضبط کر کے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس لگاتار منشیات مخالف مہم چلا رہی ہے جس کے تحت منشیات کی اسمگلنگ پر لگام کسنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر پولیس کی ان کارروائیوں میں انھیں بڑی حد تک کامیابی مل رہی ہے۔ گاندربل پولیس نے بھی اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے گنڈ سے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details