اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری - Campaign against Drugs - CAMPAIGN AGAINST DRUGS

گاندربل پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیاء ضبط کی گئیں۔

Ganderbal police action against drug dealers continues
گاندربل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2024, 4:08 PM IST

گاندربل: گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس پوسٹ شادی پورہ کے دائرۂ اختیار میں 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور بھاری ممنوعہ نشیلی ماده ضبط کیا۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل کو نشہ مکت بنانے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے نشیلی اشیاء بھی ضبط کی۔ اس حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق پولیس پوسٹ شادی پورہ علاقے میں گشت پر تھی۔ اسی دوران پولیس نے دو مشتبہ افراد کو روکا اور ان کی تلاشی لی۔ اس درمیان ان کے قبضے سے دس کلو گرام خشک میشڈ بھنگ بشمول بیچ اور ٹاپس اور 368 گرام بھنگ پاؤڈر ضبط کیا۔

بتایا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کی پہچان رضوان احمد خان ولد حسن خان اور ساحل احمد خان ولد منظور احمد خان جو کہ خان محلہ بٹوینہ کے رہنے والے ہیں، کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی دونوں کو گرفتار کر لیا، تفتیش کے دوران ایک ملزم رضوان احمد خان نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے گھر میں کچھ اور بھنگ پتھری چھپا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولگام پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کیا - DRUG PEDDLERS ARRESTED

اس کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی موجودگی میں خان محلہ میں واقع ملزم کے رہائشی مکان سے مزید 2 کلو 796 گرام بھنگ پتری برآمد کی گئی اور گل 13 کلومیٹڈ بھنگ بشمول او پر اور بیج اور 368 گرام بھنگ پاؤڈر برآمد کر کے ضبط کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 258/2024، این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس گاندربل میں کیس درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details