اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی گریز میں تازہ برفباری، بانڈی پورہ-گریز روڈ ٹریفک کیلئے بند - bandipora gurez road closed - BANDIPORA GUREZ ROAD CLOSED

Rains and Snowfall in kashmir محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 6:27 PM IST

وادی گریز میں تازہ برفباری، بانڈی پورہ-گریز روڈ ٹریفک کیلئے بند

بانڈی پورہ:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے وادی گریز میں صبح سے ہی تازہ برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا۔وادی گریز کے اونچے علاقوں بشمول تلیل وادی میں اتوار کے صبح سے ہی تازہ برفباری ہوئی ہے۔

برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقوں، سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔ برفباری سے قبل ایس ڈی ایم گریز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "بارش/برفباری کے پیش نظر گریز- بانڈی پورہ اور داور تلیل روڈ پر نقل و حرکت اگلے احکامات تک معطل رہے گی"۔

مزید پڑھیں:گریز وادی میں تازہ برفباری، بانڈی پورہ گریز روڈ ٹریفک کے لیے بند


واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں 14 اور 15 اپریل میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے 16 اپریل تک اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز معطل رکھنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں 14 اور 15 کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور اس دوراب بعض مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details