جموں:امرناتھ یاترا دو راستوں بالتل اور پہلگام پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ پیر کی صبح جموں کے بھگوتی نگر سے 4,875 یاتریوں کا ایک بیچ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ ہوا۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع 3880 میٹر اونچے گپھا مندر کا سفر شروع کرنے کے لیے 17 یاتریوں کا ایک گروپ بالتل اور نُنوان بیس کیمپوں سے روانہ ہوا۔ یاتریوں کے اس نئے بیچ نے صبح سویرے اپنا سفر شروع کیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ 18 تاریخ کو، 4,875 یاتری 162 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتال بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں امرناتھ گپھا میں پوجا کریں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد سے اب تک 2.80 لاکھ سے زیادہ یاتری برفانی شیولنگ کے درشن کر چکے ہیں۔
پیر کی صبح جموں سے وادی کے لیے روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2328 مرد، 561 خواتین، 4 بچے، 57 سادھو اور 07 سادھویاں شامل تھیں۔