اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - Free Medical Camp - FREE MEDICAL CAMP

ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے کے ہردہ پنزو میں سی آر پی ایف 181- بی این (CRPF 181-BN) کی طرف سے یک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ طبی کیمپ میں شرکت کی۔

بڈگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
بڈگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 6:25 PM IST

بڈگام:میڈیکل کیمپ سی آر پی ایف یونٹ کے ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم نے سوک ایکشن پروگرام سال 2023-24 کے تحت مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔اس میڈیکل کیمپ کی تقریب کا افتتاح سنجے کمار کمانڈر (AOL) 181BN CRPF نے دیگر افسران ایس ایچ او بیروہ مداثر نصیر، ایس آئی اجے شرما ہردہ پنزو، دیگر نامور شخصیات اور عام شہریوں کی موجودگی میں کیا۔

بڈگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے آفیسر روہت کمار نے کہاکہ مفت طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی باشندوں تک طبی سہولیات کو پہنچانا تھا۔اس میڈیکل کیمپ کے ذریعہ لوگوں کی مدد نے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کیمپ میں ہردہ پنزہ کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے بھی لوگ آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے جس مقصد کے تحت مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا اس میں ہمیں کامیابی ملی۔مستقبل میں بھی دور دراز کے علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آفیسر نے مزید کہاکہ سی آر پی ایف غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے متعدد سیوک ایکشن پروگرام کے تحت لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

مقامی باشندوں نے اس ضمن میںسی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ میڈیکل کیمپ سب ڈویژن بیروہ اور سب ڈویژن خانصاحب کے بالائی علاقوں پنزو، آریزال، زوگو، کھارین، رنگہ زبل، ژھل، براس، رائیار وغیرہ کے لئے خصوصی طور پر رکھا گیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details