اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جا ری ہے - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

جموں کے بھگوتی نگر سے امرناتھ گھپا تک اس سال یاتریوں کی خدمت کے لئے 150 سے زائد لنگر قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں پر یاتریوں کی سہولت مئیسر رکھی گئی ہیں۔ یاتریوں کے لیے نُن ون بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر متعدد لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

امرناتھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جا رہی ہے
امرناتھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جا رہی ہے (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 7:39 PM IST

اننت ناگ:ہر سال نیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں ہندو مذہب کے لوگ بابا برفانی کی درشن کے لیے امرناتھ کی وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔ وہی ان کی خدمت کرنے کے لئے مختلف پڑھاؤں پر مفت لنگر لگا جاتے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ رواں برس امرناتھ یاترا کا آغاز 29 جون سے ہو گیا ہیں اور ابھی تک تقریبا 2 لاکھ سے زائد یاتری شو لنگم کر چکے ہیں ۔

امرناتھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جا رہی ہے (etv bharat)

یہ یاترا 43 دنوں تک جاری رہے گی۔ حکومت کی طرف سے پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امسال دس لاکھ سے زائد یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ یاتریوں اور یاترا سے جڑے افراد کو اس کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہیں۔ یاتریوں کو معیاری اور صاف و شفاف کھانا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے لنگرز میں خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہاں مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں کے خدمت گزار یاتریوں کی خدمت میں پیش پیش دہتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لنگر مالکان نے کہا کہ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے مدد سے 'انہوں نے لنگروں میں نہ صرف یاتریوں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو بھی کھانہ فراہم کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاترا: 4885 یاتریوں پر مشتمل چودہواں دستہ جموں سے کشمیر روانہ -

ان کا کہنا ہے کہ لنگروں میں صاف و صفائی اور معیاری کھانے کی دستیابی پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔ لنگر مالکان نے مقامی لوگوں انتظامیہ اور امرناتھ شرائن بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی سال یاتریوں کی خدمت کرنے کے لئے پیش پیش دہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details