بڈگام (جموں و کشمیر): مرکزی زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر نے جمعہ کو تحصیل آفس ناربل میں 'ڈیوٹی میں غفلت شعاری برتنے' پر محکمہ ریونیو کے چار پٹواریوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، دو جونیئر اسسٹنٹ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کی ٹائم لائنز، ریونیو ریکارڈ کی دیکھ بھال اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔
تحصیل آفس ناربل کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ 12جولائی کو رکھی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بڈگام بھی شامل تھے۔
مختلف سطحوں پر منعقدہ جائزہ اجلاسوں کے ذریعے مختلف تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فیلڈ ورکرز کو ٹائم لائنز کی پابندی کی قانونی حساسیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ جبکہ، لینڈ ریونیو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق، اور حکومت کے متعلقہ حکم کے ذریعے منظور کردہ مختلف دفعات کے مطابق انڈیکس کو صحیح طریقے سے برقرار رکھنا اور ریونیو حکام کی محفوظ تحویل میں رکھنا لازمی ہے۔
متعدد افراد اور وفود نے تحصیل ناربل میں سرکاری کام کرنے والوں کے کام کے خلاف تحریری اور ذاتی طور پر مختلف شکایات درج کرائی ہیں۔ جس کے بعد یہ پایا گیا کہ محکمے میں ملازم صحیح طریقے سے کام کو انجام نہیں دے رہے ہیں۔ ان سب باروں کے مدِنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف یہ کاروائی کی گئی۔
اس کاروائی کے چلتے مندرجہ درج عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جن کے نام یہ ہیں: