رامبن میں بی جے پی کی میٹنگ رامبن:مرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں واقع ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں گرامین ڈیفنس گارڈ (VDG) ممبران نے شرکت کی ۔بی جے پی لیڈران سے تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات کو لیکر بی جے پی ہر علاقے میں متحرک ہے۔پارٹی لیڈران ضلع رامبن کے ہر علاقے تک پہنچ کر پارٹی منشور کو پہنچا رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر رامبن و ڈی ڈی سی ممبران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے تفصیلی بات چیت کی اور اگلے انتخابات کیلئے ہر طرح کی تیاری کا عزم کیا۔
ڈاکٹر نرمل سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات کرانے کا حق الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ہے اور ہمیں امید ہے وہ صیح وقت پر فیصلہ کر کے انتخابات کریگی اور بی جے پی ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر میں دوسری پارٹی کو بھی چناوُ میں حصہ لینے کے لیے اپنے حلقوں میں جا کر اپنی پارٹی کا منشور سے سے ووٹرز کو واقف کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ، پونچھ میں کریٹیکل کیئر یونٹس کا ای سنگ بنیاد
اس طرح کی پارٹی بی جے پی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وفت تیاری رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ انتخابات میں نظر آتے ہیں اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔