جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی، جس نے آناً فاناً ایک وسیع الریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے، گرچہ مختلف سیکٹروں میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، تاہم زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹنے سے لوگ خوفزدہ ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پولیس، فوج اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، وہیں عسکریت پسندوں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔