اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غیر ملکی وفود کا وادی کشمیر کا دورہ، انتخابی بائیکاٹ کا عالمی تناظر بدل دے گا: سنیل شرما - JK Assembly Polls

جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اسی دوران آج پہلی بار بیرونی ملک کے وفد نے کشمیر کا دورہ کیا ہے اس دوران وفد نے ضلع بڈگام اور سرینگر کے کئی پولنگ بوتھز کا دورہ کیا ہے۔

bjp leader Sunil Sharma
bjp leader Sunil Sharma (Etv bharat)

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری برائے بھارتیہ جنتا پارٹی سنیل شرما نے بدھ کو بانڈی پورہ میں کہا کہ وادی میں امن دیکھ کر کشمیر کی سیاست نے یو ٹرن لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتیں ماضی میں پتھراو ، بندوق، بائیکاٹ اور ہڑتال جیسے امور کو استعمال کرکے اقتدار حاصل کرچکی ہیں۔ یہ سلسلہ اب ختم ہوچلا ہے۔ اب وہ کئی امیدواروں اور دوسری پارٹیوں کو بی جے پی کی B ٹیم بتلاکر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی اپنے دم پر اس بار الیکشن لڑ رہی ہے۔

bjp leader Sunil Sharma (Etv bharat)

بانڈی پورہ میں ورکرز کنونشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ انتخابات کے وقت غیر ملکی وفود کا دورہ وادی میں انتخابی بائیکاٹ کے بارے میں ان کا نقطہ نظر واضح کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی وادی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب وادی کشمیر میں این سی اور پی ڈی پی اقتدار میں نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بار مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گی اور امید ہے کہ 2019 سے وادی کے لوگوں کے لیے ہم نے جو کام کیے ہیں ان کی وجہ سے لوگ ہمیں منتخب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں بی جے پی کو نشانہ بنا کر اپنی روزی کماتی ہیں، وہ ایک دوسرے پر الزام لگا رہی ہیں کہ وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔ کشمیر والے اب جان چکے ہیں کہ کون ان کی بہترین نمائندگی کر سکتا ہے اور کس نے ان کے لیے کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details