اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پانچ افراد گرفتار: پولیس - Anti national Activities

Five Arrested Under PSA: بارہمولہ پولیس نے پانچ لوگوں کے خلاف پی ایس اے کے تحت گرفتاری عمل میں لاکر انہیں ادھمپور اور کوٹ بلوال جیل منتقل کر دیا۔

5 Booked Under PSA For Anti-national Activities In baramulla
بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں 5 افراد گرفتار : پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 6:01 PM IST

بارہمولہ: ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بعد پانچ افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے توڑ پھوڑ کے معاملات میں پانچ ملزمین کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت آصف علی بٹ ولد علی محمد ساکن بڈی پورہ ٹنگمرگ، وسیم معراج فراش عرف وسیم فراش ولد معراج الدین ساکن خانپورہ ، بشیر احمد ولد مرحوم غلام محمد ساکن محلہ جدید بارہمولہ اور بلال احمد ڈار عرف شاکرولد غلام نبی ساکن وسن کھوئی پٹن کے بطور کی گئی ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں ادھمپور اور کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق 'مذکورہ افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ توڑ پھوڑ کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ بہت سارے مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود بھی گرفتار شدگان ملک دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔'

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھ سکیں تاکہ انہیں کسی بھی ایسے طریقے سے کام کرنے سے روکا جا سکے جو "ریاست کی سلامتی یا امن عامہ کی بحالی" کے لیے نقصان دہ ہو۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details