بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر ہلاک بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے کنہ بتھی گاؤں کے ایک 45 سالہ ماہی گیر کی ولر جھیل میں صبح سویرے کشتی الٹنے سے موت واقع ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں ایک ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لئے جا رہا تھا کہ اس دوران اس کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گیا۔متوفی ماہی گیر کی شناخت مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد کاوا ساکن کانی بتھی بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس موجود ماہگیروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد پانی سے لاش باز یاب کی گئی۔دریں اثنا پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا ہے، بعد میں لاش کو تدفین کے لے وارثین کے حوالے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ولر جھیل کے ماہی گیروں کی مشکلات
یاد رہے کہ معروف ولر جھیل اپنی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں معروف ہے، ہر سال نہ صرف لاکھوں سیاح اس جھیل کی سیر کرتے ہیں بلکہ سینکڑوں کنبوں خاص کر ماہی گیروں کا روزگار بھی اس جھیل کے ساتھ وابستہ ہے۔