اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع بڈگام کے سیاحتی مقامات پر سال کی پہلی برف باری جاری - کشمیر میں سال کی پہلی برف باری

First Snowfall at Doodhpathri ضلع بڈگام کے سیاحتی مقامات پر سال کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ متعلقہ محکمہ سے وابستہ اہلکار نے اس سلسلہ میں بتایا کہ اس سے خشک سالی کا اندیشہ ٹل جائے گا اور ساتھ ہی سیاح بھی دودھ پتھری کا رخ کریں گے۔

First snowfall of the year at tourist spots in Budgam district
First snowfall of the year at tourist spots in Budgam district

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 12:02 PM IST

ضلع بڈگام کے سیاحتی مقامات پر سال کی پہلی برف باری جاری

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع سیاحتی مقامات دودھ پتھری، یوسمرگ اور توسہ میدان میں رواں برس کی پہلی برفباری ہو رہی ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیع نے بتایا کہ آج صبح سے ہی دودھ پتھری میں ہلکی برفباری دیکھنے کو مل رہی ہے اور ابھی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برفباری سے یہاں کا نظارہ ہی بدل گیا ہے اور اب یہ سچ مچ کی دودھ پتھری نظر آ رہی ہے اور اب برف کی ایک پتلی پرت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وادیٔ کشمیر میں طویل خشک موسم کے ختم ہونے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف سیاح دودھ پتھری کا رخ کریں گے بلکہ اس سے خشک سالی کا اندیشہ بھی ٹل جائے گا۔ علاوہ ازیں جو سیاحت سے وابستہ لوگ ہے ان کا روزگار برفباری نہ ہونے کے سبب متاثر ہوا تھا اور اب توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں شدید برفباری ہوگی جس سے ان کو اپنے روزگار کمانے کے وسائل کھل جائیں گے۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 سے جہاں وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری دیکھنے کو ملتی تھی وہیں امسال جنوری 2024 کے آخری حصہ میں برفباری ہوئی ہے۔ ماہرین نے جہاں خشک سالی کے اندیشہ کا اشارہ دیا تھا وہیں کشمیری عوام نے ﷲ کے حضور میں سر بہ سجدہ ہو کر نمازِ استسقاء ادا کی اور صدقہ و خیرات کیا تاکہ ﷲ مہربان ہوں اور وادی میں برفباری ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details