سرینگر:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں اور کئی سیاحتی مقامات پر چند دنوں سے ہی رک رک برفباری برف کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم سرینگر میں اس سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ موسم میں آئی سے اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔اس سے سردی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔ ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ وادی کے سیاحتی مقامات گلمگرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دودھ پتھری وغیر میں تازہ برف برف باری ہوئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ان مقامات پر سیاح برفباری سے زبردست لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ادھر شمالی کشمیر کے مثرھل کی زیڈگلی پر 2 فٹ سے زائد برفباری جمع ہوئی جبکہ جمہ گنڈ دو فٹ اور باب ٹاپ بڈنمل پر ایک فٹ جمع ہوئی بھاری برفباری کے سبب کیرن، کرناہ،مثرھل، جمہ گڈ وغیرہ علاقے ضلع صدر مقام سےکٹ کر رہ گئے ہیں۔
جب کہ چوکی بل کرناہ اور کیرن سڑک گاڑیوں کے آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔ محکمے موسمیات کے مطابق یکم فروری کی شام تک وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل،کولگام، شوپیاں اور اننت ناگ کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔