اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں پہلی بار "فارمولا کار ریس" کا انعقاد

Formula 4 Car Race سرینگر میں پہلی بار "فارمولا 4 کار ریس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں موٹر اسپورٹس کے شائقین نے شرکت کی۔ للت گھاٹ سے نہرو پارک تک ہونے والے اس ریس میں ماہر کار ریسزر نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

first-ever-formula-4-car-race-held-in-srinagar-kashmir
Etv Bharatسرینگر میں پہلی بار "فارمولا کار ریس" منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 5:43 PM IST

سرینگر میں پہلی بار "فارمولا کار ریس" منعقد

سرینگر:جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج ڈل کے کنارے پر "فارمولا کار ریس" منعقد کی گئی، جس میں بیرونی ریاستوں سے کار ریسرز نے حصہ لیا، جن میں ہنر مندر نوجوان اور بچے شامل تھے۔ یہ کار ریس ڈل جھیل کے کنارے بلواڈ سڑک پر منعقد ہوئی۔ نہرو پارک سے للت گھاٹ تک کھلاڑیوں نے کار ریس کی۔ اس ریس کو جموں کشمیر کے محکمہ سیاحت نے انعقاد کیا تھا، تاکہ کشمیر کی سیاحت کو مزید فروغ دیا جائے۔کار ریس کو آج صبح صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ناظم راجہ یعقوب بھی شامل تھے، جس کی نگرانی میں اس ریس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے علاوہ بلواڑ پر سینکڑوں شائقین اس ریس کو دیکھنے کے لئے آئے تھے۔ کار ریس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ ڈل جھیل کے کنارے پر کار ریس کرنا ان کو بہت دلچسپ لگا، کیونکہ ڈل اور اس کے گردو نواح میں زبرون پہاڑ دلکش منظر پیش کر رہے تھے، جس سے وہ محظوظ ہوئے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں اتوار کو پہلی بار فارمولا 4 کار ریس کا انعقاد



کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے بتایا کہ اس کار ریس کا اہتمام کرنے کا مقصد ہے کہ کشمیر کی سیاحت کو مزید فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیر کی سیاحت کی مزید تشہیر ملے گی اور بلواڑ کار ریسنگ کے نقشے پر آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details