پلوامہ (جموں کشمیر) :ضلع پلوامہ کے متریگام علاقے میں آگ کی بڑھتے ہوئی واردات کے پیش نظر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے لوگوں کو حادثات و ایمرجنسی کے دوران خاص کر آگ لگنے کے دوران ضروری تدابیر اختیار کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے لوگوں کو اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس پر مقامی باشندوں نے محکمہ کی ستائش کی۔
محکمہ کے افستان نے بتایا کہ مسلسل خشک سالی کے باعث آگ کی واردات میں اضافہ ہوا ہے اور پتریگام، پلوامہ میں گزشتہ دنوں آگ کی کئی واردات رونما ہوئیں جن میں رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔ آگ کی واردات پر قابو پانے اور عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں علاقے میں خصوصی ٹریننگ کم جانکاری پروگرام کا انعقاد کرنے کی تلقین کی۔ جس کے پیش نظر محکمہ کے عملہ نے لوگوں کو عملہ نمونوں کے ذریعے آگ سے بچاؤ کے طریقہ کار سکھائے۔