پونچھ : نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ اس بار جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات مذہب کے بارے میں نہیں بلکہ کرما کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں نفرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف لڑائی پر زور دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ طاقتیں اقتدار میں رہنے کے لیے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سرنکوٹ میں انتخابی ریلی میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا اور 'منگل سوتر' کے بارے میں ان کے پہلے بیان پر تنقید کی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ ان نفرت انگیز جماعتوں کے خلاف لڑائی ہے جو ہندوستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے نفرت پھیلانے والی جماعتوں کو دفن کرنے کی بات کی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی فاروق عبداللہ کے ساتھ کانگریس نیشنل کانفرنس اتحاد کے امیدوار محمد شاہنواز کی حمایت میں منعقد ریلی میں اسٹیج شیئر کیا۔ اس موقع پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ نفرت کی گاڑی کو کچلنا چاہتے ہیں اور محبت کی گاڑی کو پورے ہندوستان میں چلانا چاہتے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
فاروق عبداللہ نے نفرت پھیلانے والی جماعتوں کو دفن کرنے کی بات کہی - Farooq Abdullah
نینشل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سرنکوٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے لوگوں سے نفرت کے خلاف این سی کانگریس اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
فاروق عبداللہ (Etv Bharat)
Published : Sep 23, 2024, 10:16 PM IST
واضح رہے 25 ستمبر کو جموں کشمیر میں دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے آج جموں کشمیر کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس۔ این سی اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ مانگے۔
یہ بھی پڑھیں: