بڈگام :کسانوں نے آج حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی زمین جو کہ ہوکرسر گیلی میں واقع ہے کو نشاندہی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین پر ہمارے آباؤ اجداد گزشتہ کئی برسوں سے کاشت کرتے تھے لیکن اس وقت محکمہ جنگلات ہمیں مذکورہ زمین پر کاشتکاری کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے سیلاب کی وجہ سے ماضی میں جو زمین ہم نے کاشتکاری کے لیے استعمال کی تھی اسے نقصان پہنچا ہے۔ اب ہم اس زمین کو بھر کر اسے کاشت کے لیے بہترین بنانا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے محکمہ جنگلات کہہ رہا ہے کہ یہ زمین کس کی ہے۔علاقے کے کسانوں کے پاس اسی زمین کے کاغذات ریونیو ریکارڈ کے ساتھ ہیں۔