اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہائی ڈینسٹی پودے فراہم نہیں کیے گئے، کسانوں نے کیا احتجاج - Pulwama Farmers Protest - PULWAMA FARMERS PROTEST

وادی کشمیر کے کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ کے کسان بھی سیب کے روایتی درختوں کو کاٹ کر ہائی ڈینسٹی باغبانی کی جانب راغب ہو رہے ہیں تاہم امسال سرکار کی منظور شدہ کچھ نجی کمپنیز گزشتہ چھ ماہ سے کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پودے فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے کسان سراپا احتجاج ہیں۔

پلوامہ میں کسانوں نے کیا احتجاج
پلوامہ میں کسانوں نے کیا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 7:58 PM IST

پلوامہ میں کسانوں نے کیا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کسانوں نے محکمہ باغبانی اور ایک نجی کمپنی کے خلاف خاموش احتجاج درج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور ان کی سال بھر کی محنت کو ضائع کرنے کا الزام عائد کیا۔ کسانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے محکمہ کی سفارش پر ایک نجی کمپنی کو گزشتہ برس کے دسمبر ماہ میں ہی ہائی ڈینسٹی سیب کے درختوں کے لیے یکمشت اور ایڈوانس میں روپے دئے تاہم ابھی تک کسانوں کو درخت پودے فراہم نہیں کیے گئے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہی انہوں نے محمکہ باغبانی کے ذریعہ سے ہائی ڈینسٹی پودوں کے لئے درخواست دی، تاہم 6 ماہ گزرنے کے باوجود بھی کسانوں نجی کمپنی پودے فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے کسان تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں بدھ کو ضلع پلوامہ کے کئی کسانوں نے محکمہ باغبانی کے ڈسٹرکٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہائی ڈینسٹی پودوں کے لئے پوری رقم ادا کرنے کے باوجود بھی آج تک پودے فراہم نہیں کئے گئے جو کسانوں کے ساتھ صریح ناانصافی ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ باغبانی کے افسران کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو ایک المیہ ہے۔ انہوں نے محکمہ باغبانی کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ کسانوں نے متعلقہ کمپنیز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

ادھر، محکمہ باغبانی کے ڈسٹرکٹ آفیسر، جاوید احمد نے بتایا کہ ان نجی کمپنیز نے یقین دلایا ہے کہ یکم جولائی تک سبھی کسانوں کو پودے فراہم کئے جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر یہ نجی کمپنیز کسانوں کو پودے فراہم کرنے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں کسان بادام کے درختوں کو کیوں کاٹ رہے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details