اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی کو ہر اعتبار سے نظر انداز کیا گیا: بشیر احمد چالکو - Assembly Elections in JK - ASSEMBLY ELECTIONS IN JK

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔ اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

اوڑی کو ہر اعتبار سے نظر انداز کیا گیا: بشیر احمد چالکو
اوڑی کو ہر اعتبار سے نظر انداز کیا گیا: بشیر احمد چالکو (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 5:03 PM IST

بارہمولہ: جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اعلان ہو چکا ہے اور اسی میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سیاسی ہلچل کافی تیز ہے اور اگر ہم جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کی بات کرے تو اوڑی میں اسمبلی انتخابات میں ڈاکٹر بشیر احمد چالکو کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ مل چکا ہے۔

اوڑی کو ہر اعتبار سے نظر انداز کیا گیا: بشیر احمد چالکو (Etv bharat)

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشیر احمد چالکو نے کہا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں لیکن اوڑی میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوڑی میں سیاسی تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم یہاں کے نوجوانوں کی بات کرے تو ان کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوڑی میں چار پاور پروجیکٹ ہے اور اس کے باجوود بھی ہم کو بجلی کا زیادہ بل ادا کرنا پڑتا ہے۔

بشیر احمد نے بتایا کہ اوڑی میں ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر کے میدان میں بھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جو اس سے پہلے کے حکمرانوں نے لوگوں کے ووٹ تو حاصل کرلیے تاہم اقتدار حاصل ہونے کے بعد کوئی خاص کام نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اوڑی میں لوگوں کو کافی مسائل در پیش ہیں اور میں نے عہد کہا کہ میں کے ہر ایک گاؤں میں جاکر ان کے مسائل سنوں گا اور آنے والے وقت میں حل بھی کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ اوڑی میں سیاحت کے کافی وسائل ہے اور آنے والے وقت میں خاص طور پر سیاحت کے شعبہ پر توجہ دی جائے گی جس سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ بشیر احمد چالکو نے کہا کہ میں اپنے اوڑی کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کی وہ مجھے اسمبلی انتخابات میں بھاری مقدار میں ووٹ دے کر کامیاب کرے تاکہ میں ان کے مسائل حل کروں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details