جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کے تحت ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اب تیسرے مرحلہ کی پولنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ اس ضمن میں بارہمولہ کی اگر بات کی جائے تو یہاں انتخابی مہم میں شدت آگئی ہے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک آزاد امیدوار سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور وہ لوگوں کی دس سال سے خدمت کررہے ہیں۔
رویندر سنگھ نے کہاکہ وہ بارہمولہ کے رہائشی ہیں اور شمالی کشمیر کے اکلوتے سردار آزاد امیدوار ہیں جو بارہمولہ حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ کے حالات دیکھ کر سیاست میں آئے ہیں۔ انہوں نے بارہمولہ کو پسماندہ علاقہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’70 سالوں سے صرف عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور حکمرانوں نے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔ یہ سب دیکھ کر میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔