ترال(پلوامہ): بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ترال میں ایک کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کنونشن کی صدارت پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کی۔ اس موقع پر بٹہ گنڈ ترال سے تعلق رکھنے والے سابق جیالوجی اینڈ مائننگ آفیسر بشیر احمد میر نے اپنے حامیوں سمیت بی جے پی میں شمولیت کی۔ اس موقع پر اوتار سنگھ، اعجاز احمد شاہ اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 2019 کے بعد حالات میں کافی سدھار آگیا ہے اور ہڑتال اور پتھراؤ اب قصہ پارینہ بن گیا ہے۔اس دوران بشیر احمد میر نے بتایا کہ انہوں نے بی جے پی کا دامن اس لیے تھام لیا، کیونکہ یہی جماعت سماج کے سبھی طبقہ جات کے لیے کام کر رہی ہے۔