اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق کونسلر طاہر منصور نے کیا الیکشن لڑنے کا فیصلہ - Assembly Elections in JK

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا تقریبا دس سال بعد اعلان کیا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان پر نہ صرف جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے بلکہ قومی پارٹیوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

سابق کونسلر طاہر منصور نے کیا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
سابق کونسلر طاہر منصور نے کیا الیکشن لڑنے کا فیصلہ (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 9:59 PM IST

ترال: جموں وکشمیر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے بعد ہی وادی میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے جہاں سیاسی لیڈران پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی سیاسی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ اسمبلی انتخابات کا بغل بجتے ہی جنوبی کشمیر کے ترال میں بھی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

سابق کونسلر طاہر منصور نے کیا الیکشن لڑنے کا فیصلہ (Etv bharat)

سابق کونسلر طاہر منصور زرگر نے جموں وکشمیر ریکنسالیشن فرنٹ کی ٹکٹ پر چناوُ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے آج میڈیا کو بتایا کہ ترال کو اب تک سیاسی استحصال کا شکار بنایا گیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ترال میں ایک ہونہار تعلیم یافتہ شہری کو سپورٹ کیا جائے کیونکہ علاقے میں جامع تعمیر و ترقی کا فقدان ہے اور لوگ بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی طرح اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں اور اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کا پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ایک رہنما نیشنل کانفرنس میں آج شامل ہوگئے ہیں اور دیگر پارٹیوں کے کچھ رہنما بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details