کپوارہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک کیرن سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایل او سی پار کرکے سرھد کے اِس پار آنے کی کوشش کر رہے دراندازوں اور سیکورٹی فورسز کے بیچ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس نے تصادم آرائی کی شکل اختیار کر لی۔ تصادم میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز کیرن سیکٹر میں ہی درانداز کی کوشش کر رہے تین دراندازوں کو ہلاک کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جموں صوبے میں کئی انکاؤنٹر ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر سمیت اب جموں میں بھی حالات کشیدہ ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔