جموں: کشتواڑ ضلع کے کیشوان علاقے کے گدری جنگلات میں آج صبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کشتواڑ پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انکاؤنٹر کی جانکاری دی۔ کشتواڑ پولیس نے پوسٹ میں لکھا کہ، "کیشوان کشتواڑ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ تین سے چار دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ وہی گروہ ہے جس نے دو معصوم دیہاتیوں (ویلج ڈیفنس گارڈز) کو ہلاک کیا تھا۔"
پولیس کے مطابق یہ علاقہ دریائے چناب کے اس پار کشتواڑ شہر کے سامنے ایک پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے اور اوپری پٹی کنٹواڑہ کے علاقے سے جڑتی ہے جہاں دو وی ڈی جی ارکان ہلاک ہوئے تھے۔