سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج شام سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے سگی پورہ علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کو انجام دے رہے تھے، اس دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ یہ تصادم شروع ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ، "جب تلاشی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے قریب پہنچی، تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی اور فائرنگ شروع ہو گئی۔"
اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ’فائرنگ کا وقفے وقفے سے تبادلہ جاری ہے‘۔