اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں پی ڈی پی کی جانب سے ورکرس کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ انتخابی جلسہ کے دوران عام آدمی پارٹی کے رہنما میر مدثر نے پی ڈی پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔ کنونشن میں پی ڈی پی اور عام آدمی پارٹی کے ورکرس کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما میر مدثر نے تقریر کے دوران کہا کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے انتخابات میں متحدہ طور پر مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ سیاسی جماعتیں ایسی صورتحال میں بھی اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نڈر اور بہادر سیاست دان ہیں جنہوں نے ہر وقت مرکزی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے، اسلئے عام آدمی پارٹی نے انہیں حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ میں پی ڈی پی کا انتخابی جلسہ، عام آدمی پارٹی نے حمایت کا اعلان کیا - Election rally of PDP in Anantnag - ELECTION RALLY OF PDP IN ANANTNAG
Election rally of PDP in Anantnag جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں پی ڈی پی کی جانب سے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں پی ڈی پی کی تائید کا اعلان کیا۔
Published : May 14, 2024, 6:41 PM IST
محبوبہ مفتی نے کہاکہ آج کے انتخابات جموں کشمیر کے تشخص کی بحالی کے لئے ہیں تاکہ یہاں کی عوام کو راحت مل سکے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ محبوبہ نے کہا کہ اگر این سی ان کے ساتھ مشورہ کرتی اور انہیں اعتماد میں لیتی تو وہ کشمیر کی تینوں سیٹیں نیشنل کانفرنس کو دے دیتیں۔ محبوبہ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں نیشنل کانفرنس کے تین ارکان تھے لیکن 2019 کے بعد انہوں نے حکومت کی پالیسی کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، جبکہ پی ڈی پی واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے جس سے عوام پوری طرح واقف ہے۔