اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں الیکشن ایکسپنچر مبصر کی ہنگامی پریس کانفرنس - jammu kashmir assembly election - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTION

جموں و کشمیر میں انتخابات کے پیش نظر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے الیکشن اکسپنچر یعنی انتخابی اخراجات مبصر دیو جوتی چترورتی اور تمل سِلون نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اننت ناگ میں الیکشن ایکسپنچر مبصر کی ہنگامی پریس کانفرنس
اننت ناگ میں الیکشن ایکسپنچر مبصر کی ہنگامی پریس کانفرنس (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 11:08 AM IST

Updated : Aug 22, 2024, 1:23 PM IST

اننت ناگ میں الیکشن ایکسپنچر مبصر کی ہنگامی پریس کانفرنس (ETV BHARAT)

اننت ناگ:اننت ناگ ضلع کے ڈاک بنگلو میں الیکشن ایکسپنچر مبصر دیو جوتی چترورتی اور تمل سِلون نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس سے دیو جوتی چترورتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مرکز کی جانب سے اننت ناگ ضلع میں الیکشن ایکسپنچر مبصر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو چاہیے کہ وہ ای سی آئی کی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

اور ‏الیکشن کمیشن آف انڈیا کی دی ہوئی گائیڈ لائن کے مطابق اخراجات عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ گائیڈ لائن کے مطابق ہر جگہ پولیس کی تعیناتی کو مکمن بنایا گیا ہے۔ اور جگہ جگہ تلاشی لی جارہی ہے۔ ضلع اننت میں نشیلی ادویات اور اور پیسے کے غلط استعمال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ جس کے لئے مختلف فلائنگ سکاٹ پہلے ہی عمل میں لائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے سرینگر پہنچے -

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور چوکسی برقرار رکھنے کے لیے ہر انتظام کو برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات کو منعقد کیا جائے گا۔ جو اٹھارہ ستمبر سے ایک اکٹوبر تک ہوں گے۔

Last Updated : Aug 22, 2024, 1:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details