سرینگر(جموں و کشمیر):محکمے ڈرگس کنٹرول کشمیر نے ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو عمارت سے غیر قانونی ادویات کی ایک کھیپ ضبط کی گئی ہے۔
جوائنٹ ڈرگس کنٹرولر عرفانہ احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک کھیپ سرینگر ایئرپورٹ پر پہنچی ہے،جس کے بعد ڈرگ کنٹرول آفیسر نے محمکمہ سیلز ٹیکس اور ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ مل کر ایک کورئیر سے 190 سٹرپس ٹیپینٹاڈول کی گولیاں ضبط کی۔
انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی ادویات چونکہ درد دور کرنے کی ہے، تاہم زیادہ مقدار میں یہ نشہ کرنے کی صورت میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں ہر زوائے سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
بات چیت کے دوران عرفانہ نے کہا کہ ضبط شدہ کھیپ کا معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے اور بھیجنے والے اور مطلوبہ وصول کنندہ کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کی دفعات کے تحت ملوثین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ متحرک ہے۔کشیمر میں منشیات کی وبا پھیل رہی ہے، وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ اور اس بدعت کی روک تھام کے لیے نہ صرف محکمانہ سطح پر بلکہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
منشیات پر قابو پانے کی خاطر محکمہ کی خاص مہم جاری، جوائنٹ ڈرگس کنٹرولر - سرینگر ایئرپورٹ
Illegal Medicines Recovered in Srinagar جوائنٹ ڈرگس کنٹرولر کشمیر عرفانہ احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز سرینگر ائیرپورٹ پر ضبط کی گئی غیر قانونی ادویات کی کھیپ کے حوالے سے محکمہ نے بروقت کارروئی کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اس حوالے سے ہر زوائے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
منشیات پر قابو پانے کی خاطر محکمہ خاص مہم جاری رکھا ہوا ہے:جوائنٹ ڈرگس کنٹرولر
Published : Feb 22, 2024, 6:12 PM IST
مزید پڑھیں:لاکھوں مالیت کے غیر قانونی اسقاط حمل کیٹس سرینگر کے ہوائی اڈے سے ضبط
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ڈرگ کنٹرول نے سرینگر کے ہوائی اڈے سے ہی اسقاط حمل کیٹس یعنی حمل گرانے میں استعمال ہونے والی ادویات کی کھیپ ضبط کی۔مزکورہ 760 کیٹس کی کھیپ دہلی سے آئی تھی۔جس کی قمیت 3 لاکھ سے زائد تھی۔