سرینگر: ڈاکٹر عفت حسن انچارج پرنسپل جی ایم سی ہندوارہ کو پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت و طبی تعلیم جموں و کشمیر کی طرف سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر عفت کی تقرری پرنسپل جی ایم سی سرینگر پروفیسر ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ کے 30 اپریل کو سبکدوش ہونے کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں اور لوک سبھا انتخابات 2024 کی وجہ سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور اس سے منسلک اہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹر عفت کو بطور پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر سید عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ڈاکٹر عفت حسن کو پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا - Principal GMC Srinagar - PRINCIPAL GMC SRINAGAR
GMC Srinagar New Principal: انچارج پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ ڈاکٹرعفت حسن کو پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پرنسپل جی ایم سی سرینگر پروفیسر ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ 30 اپریل کو سبکدوش ہونے والے ہیں۔
Published : Apr 1, 2024, 4:08 PM IST
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عفت حسن پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے فرائض بھی اگلے احکامات تک انجام دے گی۔ یاد رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے اطلاق کے بعد بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق رکھنے والے تمام افسروں/ اہلکاروں کے تبادلے اور تعیناتی پر مکمل پابندی نافذ ہوتی ہے۔ اگر کسی افسر کا تبادلہ یا تعیناتی ضروری سمجھا جاتا ہے تو اس کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے۔