اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر بشارت قیوم نے سمپوڑنتا ابھیان کا آغاز کیا - Sampoornata Abhiyan launched

ضلع پلوامہ کے اچھگوزہ بلاک میں سمپورنتا ابھیان کے آغاز کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے تحت ملک بھر کے 112 اضلاع کے 500 بلاکوں میں یہ ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کا مقسد لوگوں کے اندر سمپورنتا ابھیان بیدار کرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 4:31 PM IST

پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ضلع پلوامہ کے اچھگوزہ بلاک میں سمپورنتا ابھیان کے آغاز کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا اور اس تقریب کا اہتمام عیدگاہ ابہامہ میں کیا گیا تھا۔

سمپورنتا ابھیان کا آغاز (ETV Bharat)

نیتی آیوگ کے تحت ملکی سطح پر سمپورنتا ابھیان شروع کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے 112 اضلاع کے 500 بلاکوں میں یہ ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ ان بلاکوں میں صحت، غذائیت، زراعت، سماجی ترقی اور تعلیم سمیت کئی موضوعات پر مرکوز تین ماہ کی یہ جامع مہم اس سال ستمبر تک جاری رہے گی۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر ضلع پلوامہ کے اچھگوزہ بلاک کو منتخب کیا گیا ہے جس میں عوامی نمائندگی کے ساتھ ساتھ کئی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جن میں گرام سبھا، نکڑ ناٹک، صحت کیمپس، نمائشیں، پوسٹر سازی اور نظم کے مقابلے شامل ہیں۔

اس مہم میں تقریباً 12 موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اچھگوزا بلاک میں سمپورنتا ابھیان کی لانچنگ تقریب کے دوران مختلف محکموں کے ذریعہ سمپورناتا ابھیان کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مختلف آؤٹ ریچ سرگرمیاں منعقد کی گئیں ہیں۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سمیت تمام ضلع اور بلاک سطح کے افسران نے شرکت کی۔ سمپورنتا ابھیان کی لانچنگ تقریب میں فرنٹ لائن ورکرز، عوامی نمائندے، مقامی فنکار، طلباء، کمیونٹی لیڈرز اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details