اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محکمہ نجلی کا فیصلہ غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی

DPAP Leader Reaction ضلع بارہمولہ کے ڈانگرپورہ زینگیر میں سوپورحلقہ ڈی پی اے پی کے انچارج ارشاد احمد تانترے نے کہاکہ محکمہ بجلی کی من مانی سے عام لوگوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔عام لوگوں کو اضافی بل ادا کرنی پڑ رہی ہے۔زینگیر علاقے کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

محکمہ نجلی کا فیصلہ غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی
محکمہ نجلی کا فیصلہ غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 3:28 PM IST

محکمہ نجلی کا فیصلہ غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی

بارہمولہ:سوپور حلقہ انچارج ارشاد احمد تانترے نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بجلی، پانی غیر معیاری کھاد،ادویات کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس دوران مذکورہ لیڈر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا بہران پچھلے کئی برسوں سے جاری ہے۔ ابھی تک اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کبھی بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔اس کے نتیجے میں زینگیر کئ عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہیں۔

اس دوران انہوں نے غیر معیاری کھاد اور ادویات کی بھی ذکر کی اور کہا کہ اگر ہم سوپور زینگیر اور رفیع آباد کی بات کریں گے سب سے زیادہ لوگ فروٹ منڈی سے وابستہ ہے ۔ان میں سب سے بڑے ڈانگرپورہ کے لوگ اس کے ساتھ منسلک ہے اور ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہے کہ مارچ آنے سے پہلے غیر معیاری ادویات پر پوری طرح سے روک لگنی چاہیے تاکہ آنے والے سیب کی پیداوار میں کسی قسم کی پریشانی نہیں دیکھنے کو ملے گی۔

اس دوران انہوں نے زینگیر کے لیے جو فائر ایکڈ ایمرجنسی کا یونٹ فراہم کیا گیا ہیں لیکن ابھی تک اس یونٹ کو فعال کیوں نہیں بنایا گیا اس کو بھی جلد از جلد بوٹینگو زینگیر میں شروع کیا جاے گا تاکہ لوگوں کو مزید پریشانی نا کرنے پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخی ویری ناگ چشمہ بیش قیمتی آبی خزانوں کا سرچشمہ

اس کے علاوہ پارٹی سے وابستہ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آنے والے وقت میں ریل گاڑی کو شروع کیا جاے گا اس سے کشمیر کے لوگوں کو آنے والے وقت میں راحت کی سانس ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details