اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام نبی آزاد نے کانگریس ،پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جم کر تنقید کی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Ghulam Nabi Azad Reaction ضلع رامبن کے سنگلدان میں ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس ،پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جم کر تنقید کی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں پر عوام کو بے قوف بنانے کا الزام لگایا۔

غلام نبی آزاد نے کانگریس ،پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جم کر تنقید کی
غلام نبی آزاد نے کانگریس ،پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جم کر تنقید کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 5:00 PM IST

غلام نبی آزاد نے کانگریس ،پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جم کر تنقید کی

رامبن:ملک کی دوسری ریاستوںکی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سنگلدان میں ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کا عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔اس میں پارٹی قائد غلام نبی آزاد سمیت پارٹی لیڈران نے شرکت کی ۔

پارلیمانی انتخابات دو ہزار چوبیس کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع رامبن میں بھی 19اپریل کو کٹھوعہ۔ ڈوڈہ، ادھمپور پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ ہونی ہے۔ اس ضمن میں تمام پارٹیوں نے تشہیر مہم کے آخری دن عوامی جلسوں کا انعقاد کیا اور اپنے اپنے امیدوراں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اس سلسلے میں ضلع رامبن کے سنگلدان میں ڈی پی اے پی کی جانب سے عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی عوام کو اس مرتبہ ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔آپ نے جن پارٹیوں کو اپنا چکے ہیں انہوںنے کبھی بھی آپ کے لئے کبھی کوئی کام نہیں ہے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں غلام نبی آزاد کا انتخابی سفر - Lok Sabha Election 2024

سلمان نظامی نے کہا کہ ضلع رامبن میں ان کی پارٹی سب سے زیادہ مضبوط ہے۔ اس کا ثبوت کل کھڑی میں ہوئے جلسے اور آج سنگلدان میں ہوئی ریلی سے لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح جم غفیر عوام غلام نبی آزاد کی رہبری میں قدم سے قدم ملا کر چلنے کو تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details