ترال میں انتظامیہ کی جانب سے خشخاش کی فصلوں کو تباہ کیا گیا (etv bharat) ترال:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے ۔اسی کے تحت ترال علاقے میںمحکمہ مال ،پولیس انتظامیہ اور ایکسائز محکمہ کے اشتراک سے پنگلش اور مضافاتی دیہات میں پھیلی خشخاش کی فصلوں کو تباہ کرنے کے مقصد سے مہم چلائی گئی۔
اس موقع پر اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش، ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی، ایس ایچ او سبزار احمد کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔مقامی لوگوں نے پولیس کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ ترال علاقہ کو منشیات سے پاک رکھنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے منشیات کی وباء کو قابو ہر وقت تیار ہے اور اس بدعت کا قلع قمع کرنے کے لیے عوامی تعاون از حد ضروری ہے۔ کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی ہے اور اس لیے عوام کو ایک صالح معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:Awareness Camp In Tral College ڈگری کالج ترال میں طلبہ کیلئے آگاہی کیمپ منعقد
ایس ڈی پی او سھیل ریشی نے بتایا کہ خشخاش کی فصل اگانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاے گی ۔واضح رہے کہ ایکسایز محکمہ کی جانب سے پہلے ہی ترال علاقہ میں آگاہی مہم شروع کی گئی تھی جس کے بعد زمین مالکان کو اس بارے میں جانکاری دی گئی تھی کہ وہ خشخاش کے فصل کی کاشت نہ کریں کیونکہ یہ قانونی طور ٹھیک ہی نہیں ہے۔